• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے جاتے جاتے قاسم سوری سے کیا کہہ گئے؟

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے ملاقات کی۔

عمران خان نے قاسم سوری کو قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق ہدایات دیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس روانہ ہوتے ہوئے عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس آدمی پر16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں، اسےجو بھی وزیراعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دونگا، ان کے ساتھ بیٹھنے کا مطلب غیر ملکی سازش کو قانونی ماننا ہوگا،عمران خان

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے، غیر ملکی سازش اوراندرونی میرجعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خون کےآخری قطرے تک ان کےخلاف مزاحمت جاری رہےگی ۔

قومی خبریں سے مزید