ایاز صادق نے نامزدگی کے لیے شہباز شریف کو میاں نواز شریف کہہ دیا جس کے بعد ایوان میں ’نواز شریف زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے۔
ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف صاحب معذرت خواہ ہوں، دل و دماغ میں نواز شریف بسے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کے آج ہونے والے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔
حمزہ شہباز مریم نواز اور کیپٹن صفدر وزیراعظم کے مہمانوں کی گیلری میں موجود رہیں۔