• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ زہریلی جگہ، پیار و خلوص کا کوئی وجود نہیں، کنگنا رناوت

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بولی وڈ کو زہریلی جگہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنے ریئلٹی شو کے دوران بولی وڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ماضی میں کسی شادی شدہ مرد کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں جو ان کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل بھی بنا تھا، اکثر لڑکیوں کو شادی شدہ مرد پسند ہوتے ہیں اور وہ ان کی طرف راغب بھی ہوتی ہیں، یہ میں اپنا ذاتی تجربہ بتا رہی ہوں۔کنگنا نے بتایاکہ شادی شدہ مرد زیادہ ذمے دار ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کی صورت حال کو جس طرح لے کر چلتے ہیں کم عمر لڑکیاں اس سے متاثر ہوتی ہیں، ایسے مرد اپنے آپ کو مظلوم بھی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ مرد یہ کہانی سناتے ہیں کہ وہ شادی کرکے کہاں پھنس گئے ہیں اور یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں نئی لڑکی ہی بیوی سے بچا سکتی ہے لیکن جب ان کی بیوی کی سنو تو کان سے خون نکل آئے۔کنگنا رناوت نے بولی وڈ کو زہریلی جگہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔

دل لگی سے مزید