• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں امن وامان کی خراب صورتحال ،شٹر ڈائون ہڑتال

Poor Law And Order Situation In Chaman Shutter Down Strike
چمن میں امن وامان کی خراب صورتحال اور اغواء برائے تاوان کے واقعات کے خلاف شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی جارہی ہے۔

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے اپیل پر آج چمن شہر اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جاری ہے ۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز اہم مارکیٹیں اور بازار بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہو ئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران یہاں سے دو تاجروں کو اغواء کیا گیا ہے جن کی رہائی کے بدلے ایک ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین