• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن کے 2 مختلف ٹینڈرز میں شوگر ملز کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی کی فروحت میں عدم دلچسپی سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں جاری کیے گئے 50 ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر میں 9 ہزار 800 ٹن چینی کی دستیابی ممکن ہو سکی۔

4 اپریل کو کھلنے والے 50 ہزار ٹن چینی کے ٹینڈر میں 20 ہزار ٹن کی بولیاں موصول ہوئیں، تیسرے ٹینڈر کے لیے شوگر ملز اور فرمز سے 26 سے اپریل تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت چینی کی ضروریات کا تخمینہ 50 ہزار میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پاس اس وقت 10 ہزار میٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید