• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس راک نے ول اسمتھ کے تھپڑ کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسکر 2022 کی تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی اداکار ول اسمتھ کا تھپڑ کھانے والے کرس راک نے اس واقعے پر خاموشی توڑ دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ول اسمتھ کے تھپڑ پر دو ہفتوں کی خاموشی برقرار رہنے کے بعد، کرس راک نے ازراہَ مذاق کہا کہ اُن کی قوت سماعت واپس آگئی ہے۔

کرس راک نے اس سے قبل  تھپڑ کے واقعے پر گہرائی میں بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اب اُنہوں نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں، میرے پاس ایک پورا شو ہے اور میں اس کے بارے میں تب تک بات نہیں کر رہا ہوں جب تک کہ مجھے معاوضہ نہیں مل جاتا۔

کرس راک نے کہا کہ میری زندگی اچھی ہے اور میری قوتِ سماعت بھی واپس آگئی ہے جوکہ ول اسمتھ کے تھپڑ کی وجہ سے چلی گئی تھی۔

اہلیہ کا مذاق اُڑائے جانے پر وِل اسمتھ کا کرس راک کو مُکا

آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے۔

ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید