• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کردی ہے۔

عمران خان، جو حال ہی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم کے عہدے سے برطرف ہوئے ہیں، وہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے چاہنے والوں کے لیے مختلف پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔

اب عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

عمران خان ٹریک سوٹ کے جوگرز پہنے ہوئے ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی سے گفتگو کررہے ہیں۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے یہ تصویر کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے جس پر صرف ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

عمران خان کی تصویر پر اُن کے چاہنے والے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

خاص رپورٹ سے مزید