• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے انسٹا سے نئی ویڈیو جاری

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اب تک کے سیاسی سفر کی ویڈیو شیئر کردی۔

عمران خان، جو حال ہی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم کے عہدے سے برطرف ہوئے ہیں، وہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے چاہنے والوں کے لیے مختلف پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔

اب عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ مختلف ویڈیو کلپس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں عمران خان کے اب تک کے سیاسی سفر کو دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور  22 سال تک جدوجہد جاری رکھی۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں عمران خان اور اُن کے چاہنے والوں کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے ایک وائس اوور بھی چل رہا ہے۔

وائس اوور میں بتایا گیا کہ ایک اُمید ہے جو عمران خان کو کبھی ٹوٹنے اور گِرنے نہیں دیتی۔

ساتھ ہی اُن کے چاہنے والوں سے یہ بھی کہا گیا کہ اُن کا لیڈر خود دار ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ 'آزادی کی امید عمران خان کا حوصلہ ٹوٹنے نہیں دیتی۔'

یہ ویڈیو صرف 9 گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید