• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی آج ہوگی

بالی ووڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی آج ہوگی، جس میں شرکت کے لئے رشتے دار اور مہمان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، ایان مکھر جی اور دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ شادی کی خوشی میں بطور تحفہ سونے کا گل دستہ بھی رنبیر کپور کے گھر پہنچا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کپور اور بھٹ خاندان کے افراد کے علاوہ کئی قریبی دوستوں کو رنبیر کی رہائش گاہ واستو میں دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید