• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجراء روکنے کی درخواست

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے اجراء کو روکنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

ایک وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ اخبارات کے خبروں کے مطابق وزیراعظم کی ہدائت پر نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ وہ اس عدالت کے ساتھ بھی آنکھ مچولی کھیل کر فرار ہوئے اور اشتہاری قرار پائے۔ سزا یافتہ مجرم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنا آئین کی روح کے منافی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے اور وطن واپسی پر گرفتار کر کے متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

قومی خبریں سے مزید