• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورپی یونین کا مغربی کنارے میں تشدد، مسجد اقصٰی میں جھڑپوں پر اظہار تشویش

یورپین یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصٰی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں تازہ ترین اضافے اور جمعہ کی صبح مسجد اقصٰی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تشدد کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کی مزید ہلاکتوں کو ایک ترجیح کے طور پر روکنا اور اس کے ساتھ ہی مقدس مقامات کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

اعلامیے میں یورپی یونین نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کو یاد دلایا کہ تمام رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کریں۔ ای یو تمام فریقوں سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کی اپیل کا اعادہ کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید