• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ اور اپنے معاملات کبھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرونگا، فرحان سعید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فرحان سعید سوشل میڈیا پر عروہ حسین کیساتھ تصویریں شیئر کیوں نہیں کرتے؟ اس حوالے سے انہوں نے وضاحت کردی ۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور دونوں نے ایک بار پھر ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کردی۔دونوں کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات، بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے فرحان سعید نے کہاکہ عروہ حسین کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر نہ کرنے پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں، مداح طرح طرح کی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں، اسی لیے میں ایسے کمنٹس کا جواب بھی نہیں دیتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے، میرے مداح یہ چاہتے ہیں اور مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتا ہوں۔فرحان سعید نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اُنہیں کوئی غصے سے کڑوا جواب دوں، یہ ایک عام بات ہے کہ میں سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا کہ میرے اور اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے درمیان کیا چل رہا ہے۔

دل لگی سے مزید