سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہوگیا اور انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل سے پیناڈول مانگ لی۔
عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، طیارے سے نکلتے ہی انہیں جونہی کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا۔
لاؤنج میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
عمران خان نے گورنر عمران اسماعیل سے ہاتھ ملاتے ہی انہیں بتایا کہ ’میرے سر میں درد ہو رہا ہے، پیناڈول منگوا دیں‘ جس پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے پیناڈول لانے کا کہا۔
لاؤنج سے باہر آتے ہی میڈیا نمائندوں نے عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہیں مثبت ردعمل نہیں ملا، سابق وزیراعظم کے سیکورٹی اسٹاف نے بھی میڈیا پرسنز کو ان کے قریب پھٹکنے نہیں دیا۔
عمران خان کراچی ایئرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں اجلاس کے بعد انہیں جلسہ گاہ جانے کا پروگرام ہے۔