• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ ویر جعفری نے ناراض اہلیہ کو منانے کا آزمودہ طریقہ بتادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور ان کی اہلیہ عائشہ بیگ کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور ان کا رومانوی تعلق گاہے بگاہےموضوع بحث رہتا ہے۔ان کی نوک جھوک پر مبنی ویڈیوز بھی بہت وائرل رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں گزشتہ دنوں شاہ ویر گھر کے باہر چارپائی پر سو رہے ہوتے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ”عائشہ سے بحث میں جیتنے کے بعد گھر کے باہر آرام کر رہا ہوں۔“گویا شاہ ویر مداحوں کو بتا رہے تھے کہ بحث میں ہرانے کی پاداش میں عائشہ نے انہیں گھر سے نکال باہر کیا ہے۔شاہ ویر جعفری کی اہلیہ جب بھی غصے میں ہوتی ہیں، وہ انہیں کیسے مناتے ہیں؟ اس حوالے سے گزشتہ روز شاہ ویر نے اپنا آزمودہ طریقہ دوسرے مردوں کو بھی بتا دیا ہے۔ میڈیاکے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ ویر نے بتایا ہے کہ ”ایک بار میری بیوی مجھ سے بہت ناراض تھی۔ میں بہت سارے پھول خرید کر لایا اور ان سے بیڈروم میں ’آئی ایم سوری‘ لکھ دیا۔ معافی کا یہ رومانوی طریقہ دیکھ کر عائشہ کا غصہ فوراً ختم ہو گیا۔“انٹرویو میں شاہ ویر نے دوسرے مردوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگر ان کی بیویاں ناراض ہوں تو وہ بھی اس طریقے پر عمل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ ویر کی اہلیہ عائشہ پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں۔

دل لگی سے مزید