• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

فیروز خان، فائل فوٹو
فیروز خان، فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والےجلسے میں شرکت کی۔

فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اب کراچی میں اسٹیج پر ہیں‘۔

اُنہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’واؤ، وہ اس تاریخ کا حصّہ ہیں جوکہ بننے جارہی ہے‘۔

فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں سینئر پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کو بھی جلسے میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونےوالے عمران خان کے جلسے میں جہاں کراچی کی عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں جلسے میں کئی نامور شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہیں، جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید