• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تراڑ کھل میں قلفیاں بنانے والی غیر قانونی فیکٹری سر بمہر

تراڑکھل (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سدہنوتی اور اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل کی ہدایت پر تحصیلدار سب ڈویژن تراڑکھل ملک حلیم نے ہمراہ پولیس تھا نہ تراڑکھل سیکنڈ آفیسر الطاف حسین ایک کاروائی میں قلفیاں بنانے والی غیر قانونی فیکٹری سر بمہر کر دی۔ چار دن قابل عوامی شکایات پر قلفیاں بنانے والی فیکٹری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ ناقص اور غیر معیاری قلفیاں بنانا بند کر دی جائیں ۔ اس دوران مذکورہ فیکٹری سے قلفیاں بدستور فروخت کی جاتی رہیں۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیلدار ملک عبدالحلیم نے فیکٹری کو سربمہر کر دیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ فیکٹری مالک ابرار احمد ولد دائود خان کی تھی جس نے فیکٹری بند کرانے کے نوٹس پر سفارشیں شروع کرا دیں اور مختلف ذرائع سے دبائو ڈالا اور بھاری رشوت کی پیشکش کی۔ لیکن انتظامیہ نے بغیر کسی دبائو کے مذکورہ فیکٹری کو بند کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذکورہ فیکٹری میں بننے والی قلفیاں گندے پانی سے تیار کی جاتیں تھی۔ جس کی وجہ سے سکولوں کے بچے اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے۔ انھوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی فیکٹریوں کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں ۔ ایک دوسری کاروائی میں فضل ربی نامی بیکرز پر چھاپہ مارا گیا جہاں صفائی کی صورت حال بہت ناقص تھی ۔ اور تیار مال بھی ناقص اور غیر معیاری تھا۔ جس پر مذکورہ بیکری کو 2500روپے جرمانہ کیا گیا۔ عوام علاقہ نے اس کاروائی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
تازہ ترین