• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ کاجل اگروال کے ہاں بیٹے کی ولادت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم کچلو کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ 

ابھی اس جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا، لیکن یہ اطلاع ممبئی کے ایک پاپارازی فوٹو گرافر نے اپنے انسٹا گرام پر جاری کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کاجل کی بہن نیشا اگروال کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ نیشا نے بھانجے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لیے سب سے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کاجل اگروال کا تعلق جنوبی بھارت کی تلگو اور تامل فلم انڈسٹری سے ہے اور انہوں نے زیادہ تر وہیں کام کیا۔

تاہم وہ چند ایک بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں، جن میں 2011 کی ہندی فلم سنگھم سے انہیں کافی شہرت ملی۔

اس فلم میں انہوں نے فلم کے مرکزی کردار اور ہیرو اجے دیوگن کے بلمقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید