• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد احمد کا جنریشن زی کو شادی سے متعلق معنی خیز مشورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار زاہد احمد اپنی سنجیدہ شخصیت، گہری سوچ اور عمدہ اداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے نوجوان نسل کو شادی کے بارے میں ایک اہم اور حقیقت پر مبنی مشورہ دیا ہے۔

زاہد احمد جو دو بیٹوں کے والد اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں کھل کر بات کرتے آئے ہیں، چاہے وہ ظاہری تبدیلیوں کا دباؤ ہو، منشیات کا استعمال یا ایمان کی طرف واپسی۔

حالیہ دنوں میں اپنے ڈرامے کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زاہد احمد نے شادی کے خواہشمند نوجوانوں خصوصاً جنریشن زی (Gen Z) کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل میں بہت سی علیحدگیاں اور طلاقیں دیکھ رہا ہوں، جو ہمیشہ ایک افسوسناک منظر ہوتا ہے، نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی یا رشتہ کبھی بھی مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتا، زندگی اکیلے بھی اُتار چڑھاؤ سے بھری ہوتی ہے، مگر شادی میں یہ اُتار چڑھاؤ دوگنے ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی ایک ایسا ادارہ ہے جس میں صبر، برداشت اور ایک دوسرے کی سمجھ بوجھ بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

زاہد احمد نے سمجھوتے کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ اگر آپ اپنے شریکِ حیات میں دس چیزیں دیکھیں اور ان میں سے سات یا آٹھ آپ کو پسند ہوں، تو باقی دو یا تین چیزوں کو برداشت کرنا سیکھیں، اگر آپ ہر وقت انہی دو تین باتوں پر نفرت کا اظہار کرتے رہیں، تو شادی چالیس سال بعد بھی نہیں چل سکتی۔

اداکار کے اس مشورے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے حقیقی، متوازن اور بصیرت افروز قرار دیا اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ زاہد احمد کے الفاظ نوجوان نسل کے لیے رشتوں کو بہتر سمجھنے کا سبق ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید