• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم تخلیق کاروں کی نقل کرتے ہیں: خاقان شاہنواز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم تخلیق کاروں کی نقل کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پوسٹس ان کی اپنی نہیں بلکہ دیگر تخلیق کاروں کی نقل ہوتی ہیں۔

حال ہی میں خاقان شاہنواز نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم اپنا کانٹینٹ نہیں بناتے بلکہ دیگر تخلیق کاروں کا کانٹینٹ نقل کرتے ہیں اور تخلیق کاروں کو اس کا کریڈٹ بھی نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا، ’جب کوئی کسی تخلیق کار سے متاثر ہو کر ڈیجیٹل مواد تیار کرتا ہے تو وہ اسے کریڈیٹ دیتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھتا ہے کہ میں نے ویڈیو فلاں سے متاثر ہوکر بنائی ہے۔ میں بھی اگر کسی سے متاثر ہوکر کانٹنٹ بناتا ہوں تو یہ مینشن کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کسی ویڈیو کے سین بائی سین کاپی کئے ہیں تو میں کریڈیٹ میں اوریجنل ویڈیو کا نام مینشن کروں گا اگر میں ایسا نہیں کرتا تو مجھے میرے کانٹینٹ کے لیے عزت نہیں ملنی چاہیے۔

خاقان شاہنواز نے کہا کہ کسی بھی منفرد آئیڈیا کو تخلیق کرنے میں کانٹینٹ کریئیٹر کافی محنت کرتا ہے، اس لیے کسی کے کام کی نقل کرتے ہوئے اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید