گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نوازلیگ کے سینئر راہنماوسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے مشرف اور زرداری دور کے بد ترین تحفے ہیں ، موجودہ حکومت نے ایک مدت بعد ہونے والے ڈرون حملے پر اپنا سخت رد عمل دیا ہے،عمران خان کیچڑ اچھالنے اور پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پا رٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر ہونے کے با وجود ملکی صورت حال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں ،امریکی ڈرون حملے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دوٹوک اور سخت ترین الفاظ میں اسکی مذمت کی ہے ۔