معروف پاکستانی ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اقراء عزیز نے رمضان اسپیشل سیریل ’چوہدری اینڈز سنز‘میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
صائمہ اکرم چوہدری نے حال ہی میں ایک ویب شومیں بطور مہمان شرکت کی۔
اُنہوں نے اس شو میں اپنے ڈرامہ نگاری کے تجربے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
اُنہوں نے اس شو میں انکشاف کیا کہ’ مداحوں کی پر زور فرمائش پر اُنہوں نے پوری کوشش کی تھی کہ وہ فرحان اور اقراء کو ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ واپس لے کر آئیں‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اس حوالے سے جب اُنہوں نے فرحان اور اقراء دونوں سے رابطہ بھی کیا لیکن دونوں بہت مصروف تھے تو یہ ممکن نہیں ہوسکا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’یہاں تک کہ وہ ڈرامہ سیریل چوہدری اینڈ سنز میں بھی اقراء عزیز کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن اقراء نے اپنے بچے کی وجہ سے کسی بھی رمضان اسپیشل سیریل میں کام کرنے سےانکار کردیا‘۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’پھر اقراء عزیز کے انکار کے بعد اس ڈرامے میں عائزہ خان کو کاسٹ کرلیا گیا‘۔