• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،تربت سے اغوا5سرکاری ملازمین میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں ، تین کی تلاش جاری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان  کے علاقے تربت  سے اغواء کئے گئے پانچ سرکاری ملازمین  میں سے دو کی لاشیں  مل گئیں ۔ دونوں لاشوں کو سول ہسپتال  تربت منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  جمعرات کے روز تربت کے علاقے دشت سے اغواء کئے گئے محکمہ ایری  گیشن اور مواصلات بلوچستان کے دو ملازمین کی لاشیں ملی ہیں دونوں لاشوں کو لیویز اہلکاروں نے سول ہسپتال تربت میں منتقل کر دیا ترجمان لیوز کے مطابق تربت کے علاقے  دشت سے گزشتہ  ہفتے پانچ افراد کو  اغواء کیا گیا تھا تمام مغویوں کا تعلق محکمہ ایری گیشن اور مواصلات  سے تھا پانچ مغویوں میں سے دو کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تین مغو یوں کی تلاش جاری ہے ۔
تازہ ترین