صوابی( نمائندہ جنگ )مرغز ضلع صوابی میں گیس سلنڈر دھماکے سے جھلسنے والے خاندان کاآخری زخمی فرسٹ ائیر کاطالب علم اٹھارہ سالہ طلحہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اور یوں خاندان کے تمام چھ زخمی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شیر غلام کی بیوی ، دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں ،ہ شیر غلام کا پندرہ سالہ بھتیجا یحییٰ جو کہ حافظ قر آن بھی ہے اس کا سارا بدن جل چکا ہے لیکن سینہ جس میں قر آن پاک محفوظ ہے جلنے سے محفوظ رہا ، جبکہ شیر غلام کی تین سالہ نواسی زخمی حالت میں پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ہے ،طلحہ بدھ کی رات زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تھا ۔