• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا کیس: گھر کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہ فیصل ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کے گھر کا دورہ کیا، جہاں اس کی سوشل میڈیا ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن  سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے  گھر کا  ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم  نے دورہ کیا۔

سربراہ ایف آئی اے کرائم سرکل سندھ عمران ریاض  کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فارنزک ماہر، ٹکنیکل اینالسٹ، ماہر نفسیات اور تفتیشی افسر شامل تھے۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ  ٹیم نے دعا زہرہ کےاہل خانہ سے بات چیت کی اور  لڑکی کی سوشل میڈیا ہسٹری، آن لائن گیم کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میلنگ سرور سے ہنگامی بنیاد پر رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ  ٹیم  نے کمپنی سے بھی ڈیوائس کی نقل وحرکت کی تفصیلات  کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید