چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاحلف لینے کا حکم ابھی نہیں ملا جس کے باعث چیئرمین سینیٹ کی لاہور آمد تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو لے کر آنے والا پنجاب حکومت کا طیارہ تاحال اسلام آباد میں موجود ہے۔
صادق سنجرانی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر حلف کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں صدرِ مملکت عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور آئیں گے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔