کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کی لاہور سے ملنے کی اطلاع پر سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے دُعا زہرہ کے ملنے کی اطلاع پر الحمداللّہ لکھ کر ٹوئٹ کیا۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے دُعا کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لاہور پولیس نے دُعا کی بازیابی کی اطلاع کراچی پولیس کو دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دُعا نے لاہور کے رہائشی لڑکے سے نکاح کرلیا ہے۔
دُعا نے لاہور پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دُعا کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا جائے گا جس میں وہ کراچی سے لاہور جانے سے متعلق بھی بتائے گی۔