• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے چیف سیکریٹریز کو خطوط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ دیے۔

اوگرا نے چاروں صوبوں کے ساتھ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی خطوط ارسال کیے۔

اوگرا نے اپنے خط میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، چیف سیکریٹریز پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں۔

اوگرا نے خط میں کہا کہ چیف سیکریٹریز ضلعی انتظامیہ کی مدد سے پیٹرول پمپس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، ذخیرہ اندوزی کی صورت میں ذمہ داران کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

اوگرا نے ساتھ ہی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید