• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی حفیظ اللّٰہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں رکن ناز بلوچ نے بتایا کہ ایک کمپنی نے لوگوں سے 70، 70 لاکھ روپے کی پیمنٹ لی اور گاڑیاں نہیں دیں۔

حفیظ اللّٰہ نے دوران اجلاس کہا کہ کمپنی کے مالک حاجی گل آفریدی ہیں، وہ سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے بتایا کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حاجی گل آفریدی کے ساتھ معاملہ اٹھایا تھا، ہم نے کمپنی کے دوسرے پلانٹ کا این او سی روک دیا ہے، ہم نے ان کے پلانٹ کا این او سی بھی معطل کر دیا ہے۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید