• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ ذاتی اخراجات پر آیا ہوں: حسین نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے، وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کے بھتیجے حسین نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جدہ میں اپنے گھر پر پہلے ہی سے موجود ہوں، اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں حسین نواز نے کہا ہے کہ میں جدہ اپنے گھر جو حرم پاک سے ایک گھنٹے کی دوری پر ہے وہاں پہلے ہی سے موجود ہوں۔

حسین نواز کا مزید کہنا ہے کہ نہ تو پہلے کبھی سفارت خانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید