• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیضے کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جراثیم زدہ خوراک یا آلودہ پانی کے باعث شہرِ قائد میں ہیضے کے کیسز بڑھنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں ہیضے سے بیمار افراد اسپتال لائے جانے لگے ہیں، اس سال مارچ اور اپریل میں کراچی میں ہیضےکی بدترین صورتِ حال ہے۔

اسپتالوں کا مؤقف ہے کہ کراچی کوحالیہ برسوں کی بدترین ہیضےکی وباء کا سامنا ہے۔

این آئی سی ایچ لائے جانے والے ڈائریا کے یومیہ 100 بچوں میں سے ہیضے کے 10 سے 15 مریض شامل ہیں۔

ہیضے کی وائرل بیماری مریض میں شدید ڈائریا کا باعث بنتی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیضے کے مصدقہ کیسز کی تردید کی گئی ہے۔

وزیرِ صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں لیب رپورٹس میں ہیضے کا مصدقہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

صحت سے مزید