• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (پی ٹی آئی) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، اگر یہ جماعت ڈیڑھ سال اور رہتی تو تابوت میں کیل ٹھونک دی جاتی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دعوت افطار سے خطاب کے دوران کیا۔

کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان ہمیشہ مشکلات سے دو چار رہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دنوں ایک پالے ہوئے پراجیکٹ کو بند کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وہ پراجیکٹ بہت طاقتور اور وسائل سے لانچ کیا گیا تھا۔ حکومت بنانے اور جمہوریت بچانے کے وقت چھینی گئی 14 نشستیں پی ٹی آئی کے کام نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ سازش پی ٹی آئی کے حق میں ہوئی یا خلاف ہوئی۔ آخر تک کوشش کی کہ حکومت گرانے میں حصہ دار نہ بنیں۔ 

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جن کے ساتھ حکومت کو کھڑا ہونا چاہیے تھا وہ ہی ساتھ نہیں تھے۔ بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے تھے۔ ایم کیو ایم اپنے مینڈیٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی کو کراچی سے وفاداری چاہیے تو وہ کراچی کا وفادار بنے۔

قومی خبریں سے مزید