• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کیلئے راجا ریاض کی درخواست اسپیکر آفس میں جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے تقرر کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرادی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لیے راجا ریاض کی جانب سے 13 ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست اسپیکر آفس کو دے دی، 13 ارکان اسمبلی نے میرا نام اپوزیشن لیڈر کے لیے تجویز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک گروپ کی جانب سے درخواست اسپیکر آفس کو دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید