• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پر لازم ہے وہ آئین کی پاسداری کریں، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وہ آئین کی تشریح اپنے تئیں کر رہے تھے جس کو عدالت نے غلط قرار دیا ہے۔

ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد حلف لینا لازم ہے، گورنر کل یا کل سے پہلے حلف برداری کی تقریب کرائیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر صدر نے عمل درآمد نہیں کرایا، صدر اور گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس بھیجی جا چکی ہے، عزت سے گھر چلے جاؤ۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 دن سے پنجاب میں حکومت موجود نہیں، نو منتخب وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ آفس آج ہی عدالتی فیصلہ صدر اور گورنر کو بھیجے۔

قومی خبریں سے مزید