• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور دیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ 10 فیصد سے زائد رہنے کےاندازے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو کئی مہینوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے پر زور دے رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 13.20 ارب ڈالرز ہے، آئی ایم ایف مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء کے ڈائریکٹر نئی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے تناظر میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی نئی حکومت کو کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید