کراچی (این این آئی)سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پرجامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی خبر پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہʼیا اللہ رحم بہت دکھ ہے اور آنے والے وقت کا خوف بھیʼ۔اْنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہʼخدارا ہمارے ملک پہ رحم کردیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیںʼ۔اْنہوں نے لکھا کہʼاپنے چینی مہمانان سے معافی کہ ہم آپکا خیال نہ رکھ سکےʼ۔ثمینہ پیرزادہ نے اس حوالے سے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہʼبرسوں لگتے ہیں ایک استاد بنانے میں ظالموʼ۔اْنہوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہʼیہ کیسے علم دشمن لوگ ہیںʼ۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہʼاور ہمارے اللہ نے حکم دیا اقراء یعنی (پڑھ)، میری تمام دعائیں دْکھی خاندانوں کے ساتھ ہیںʼ۔