• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دادو، پڈعیدن، جیکب آباد اور سبی میں 47، بہاولپور اور سکھر میں 44، حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں 42، فیصل آباد اور لاہور میں 40، پشاور 38، کراچی میں 37، اسلام آباد 36، کوئٹہ میں 32، گلگت میں 31 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی تک لاہور اور کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید