کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے سیاسی وژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے جمہوریت کو مضبوط کردیا، وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہوکر وہ سفارتی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گےاور عالمی برادری کیساتھ پرامن و دوستانہ تعلقات کے قیام میں اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، دوست ممالک حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان سے ناراض ہیں ان تعلقات کی بحالی کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے حامل وزیر خارجہ کا تقرر ملک کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل کمیٹی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔