• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکرپرسن کی گرفتاری کی قیاس آرائیاں شرانگیز پروپیگنڈا ہیں، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی قیاس آرائیوں کو شر انگیز پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  یہ عمران صاحب کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رائے طاہر نے ارشد شریف کو ادارے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تردید کی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ذمے داری سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ادارہ کسی کو ہراساں کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔

قومی خبریں سے مزید