• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کی پام آئل کی برآمد پر پابندی شروع، عالمی مارکیٹ غیر مستحکم ہونے کا خدشہ

جکارتہ(اے پی پی، جنگ نیوز)انڈونیشیا کی پام آئل کی برآمد پر پابندی جمعرات سے قابل عمل ہو گئی جس سے عالمی مارکیٹ غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے،پابندی میں خام پام آئل، آر بی ڈی اور استعمال شدہ کوکنگ آئل بھی شامل ہیں ، جکارتہ کا عالمی برآمدات میں حصہ ایک تہائی ہے۔انڈونیشیا (جوپام آئل کی برآمدی مارکیٹ میں ملائیشیا کے بعد سب سے بڑا حصہ دار ہے) کی جانب سے اس پابندی کے عالمی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ آج کے دور میں پام آئل کا استعمال کھانے، صابن،کاسمیٹکس ،خوردنی مصنوعات اور یہاں تک کہ پرنٹنگ سیاہی میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید