کراچی( افضل ندیم ڈوگر) برطانیہ میں ایئر ٹریفک سسٹم کی خرابی دور ہوئے 13دن گزرنے کے باوجود پروازوں کا بیک لاک جاری ہے. 8سے 20 ستمبر تک کے برطانیہ کی متاثر پروازیں 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر، اسٹینسٹڈ اور لوٹن ایئرپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایئرپورٹ ڈیٹا کے مطابق اتوار کی رات 8 بجے تک ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر، اسٹینسٹڈ، ایڈنبرا، برمنگھم، برسٹل، گلاسگو، لوٹن، سٹی، نیوکاسٹ، لیورپول، ایسٹ مڈلینڈ ایبردین اور دیگر ایئرپورٹس کی 2300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ جبکہ 19 ستمبر تک 36700 پروازیں متاثر ہوچکی تھیں۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق فلائٹ آپریشن کو ٹھیک ہونے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔