• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شہید تین افراد کو اسرائیلی فوج نے حماس کارکن قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں شہید تین افراد کو اسرائیلی فوج نے حماس کارکن قرار دیدیا، صہیونی فوج کا دو افراد پر 7اکتوبر حملے میں اسرائیل میں داخل ہونے، تینوں پر حماس کی کارروائیوں میں ملوث یونیکا الزام، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حالیہ کارروائیوں کے دوران حماس کے تین ارکان ہلاک کیے گئے، جن میں فوج کے مطابق دو افراد 7اکتوبر 2023کے حملے کے دوران اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج اور شن بیت کے مطابق ہفتے کو یحییٰ حمدونہ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک الگ کارروائی میں محمد رفائی اور حماس کے نخبہ یونٹ کے کمانڈر بصیر البرش کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف مزید حملوں اور حماس کی عسکری صلاحیتیں بحال کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ یہ دعوے اسرائیلی فوج اور سکیورٹی ادارے کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید