• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ(شاہد نعیم)مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے،حرمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔وہ مسجد الحرام کے 24 بنیادی مؤذنین میں سے ایک تھے، جن میں سے روزانہ 6مؤذن پانچویں وقت کی نمازوں اور اذانِ فجرِ اول کے لیے باری باری اذان دیتے ہیں وہ خاص طور پر اذانِ فجر اور تکبیرات کے لیے مشہور تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید