کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں تین سال بعد بچوں کی تعلیم بحال، خیموں میں اسکول کھل گئے۔جنگ سے متاثرہ ہزاروں بچوں کی دوبارہ اسکول آمد، اسکولوں میں بے گھر افراد مقیم، میز کرسیاں اور کتابیں نایاب ہیں۔ پانچ لاکھ 41 ہزار طلبہ نے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا،اسکولوں کی 98 فیصد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں۔ عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تقریباً تین سال کی جنگ اور نقل مکانی کے بعد بچوں نے 19 ستمبر سے دوبارہ اسکول جانا شروع کردیا، تاہم بیشتر طلبہ کو خیموں اور عارضی تعلیمی مراکز میں انتہائی محدود سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا پڑ رہی ہے۔