• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سی آئی اے سربراہ کی مصری صدر سے ملاقات

قاہرہ (اے ایف پی)سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصا ایران، غزہ، سوڈان کے بحرانوں اور خلیجی ممالک پر حملوں سمیت بحری سلامتی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق — امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے اپنے غیر معمولی دورۂ قاہرہ کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات کی ہے ۔ مصر کے انٹیلی جنس چیف حسن رشاد کی موجودگی میں ایران، غزہ، سوڈان کے بحرانوں اور خلیجی ممالک پر حملوں سمیت بحری سلامتی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی عالمی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں اور امریکہ نے خطے میں جنگ کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سفر سے روک دیا ہے۔ اس موقع پرمصر کے صدراسیسی نے تمام تنازعات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی انٹیلی جنس چیف نے خطے میں امن و استحکام اور پرامن تصفیے کے لیے مصر کے کلیدی اور فعال سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کی۔

دنیا بھر سے سے مزید