دبئی (سبط عارف )متحدہ عرب امارات کی مساجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران پانی کے محتاط استعمال اور اسے ضائع نہ کرنے کی تلقین کی جائے گی۔ نمازیوں کو پانی کی اہمیت اور بچوں کو اس کے تحفظ کی تعلیم دینے پر زور دیا جائے گا۔ قرآن کی آیات اور نبی کریم ﷺ کے وضو میں پانی کے محتاط استعمال کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔