کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی اور ابوظبی کی کمپنیوں کا مالدیپ میں 12ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان، مالے کے قریب 52لاکھ مربع میٹر جزیرے پر منصوبہ، مالدیپ کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ بلومبرگ کے مطابق ہزاروں گھر، ہوٹل، ریزورٹس، دکانیں، اسکول، کلینکس، واٹر پارک، مرینا و دیگر تفریحی و تجارتی سہولیات منصوبے کا حصہ ہوں گی۔