سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ کل مسجد نبوی حرم پاک میں جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو ہوا افسوسناک ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر مسجد نبوی سمیت مقدس مقامات کی عزت اور احترام ہم سب پر لازم ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بحثیت جماعت پاکستان تحریک انصاف کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔