وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے حمزہ شہباز کو بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حلف لینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے حمزہ شہباز اس کا آغاز کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان الحمد للّٰہ اب ایک آئینی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔