• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو ایک دھندھلا ہدایتکار قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو 1990 کے عشرے کا ایک دھندھلا ہوتا ہوا ہدایتکار قرار دے دیا۔ 

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے شوبز میں مشہور ہیں اور یہی وہ وجہ ہے جس کے باعث وہ اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ 

 اس مرتبہ کنگنا رناوت اور کرن جوہر کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب اداکارہ نے کرن جوہر کو اقربا پروری کا علمبردار قرار دیا۔ 

تاہم اس مرتبہ کنگنا نے کرن جوہر کو 1990 کے عشرے کا دھندھلاتا ہوا ڈائریکٹر کہہ کر ان کا تمسخر اُڑایا جبکہ ساتھ میں نیٹ فلیکس کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کنگنا رناوت نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے ایمزون پرائم ویڈیو کی تعریف کی تو اس کے مخالف پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر تنقید کی۔ 

انہوں نے لکھا کہ اعداد و شمار یہ بتارہے ہیں کہ ایمزون پرائم ویڈیو بھارت میں نیٹ فلیکس سے بہتر کام کر رہا ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن والے اور جمہوریت پسند ہیں اور جب ان کے سربراہ بھارت کا دورہ کرتے ہوئے وہ 1990 کے عشرے کے دھندھلاتے ہوئے ہدایتکاروں کی غیر مقبول تقریبات میں نہیں جاتے بلکہ ان سے ملاقات کرتے ہیں جو ایمزون پرائم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے یہ بھی لکھا کہ میں نے یہ بھی سنا کہ نیٹ فلیکس کے سربراہ بھارت کی مارکیٹ کو سمجھ نہیں سکے، بھارتی مارکیٹ 90 کی دہائی کا خالی گپ شپ لگانے والا ہدایتکار نہیں، بلکہ یہاں سیکڑوں باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید