• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا بھتیجا شیخ راشد اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہوسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کرکے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔

قومی خبریں سے مزید